برطانیہ میں اس سال کا پہلا پیلا ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری

Published On 11 June,2025 08:37 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں اس سال کا پہلا پیلا ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے وارننگ جاری کر دی، یہ الرٹ 12 جون بروز جمعرات رات 9 بجے سے 15 جون کی صبح 8 بجے تک ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق الرٹ ایسٹ آف انگلینڈ، ایسٹ مڈلینڈز، لندن اور جنوب مشرقی علاقوں پر محیط ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس (ºC) تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔