بہاولپور: (دنیا نیوز) سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور شہر میں سخت گرمی سے نڈھال ہوکر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقرپور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔
مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔