لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ بھر میں موسم شدید گرم، سال میں تیسری بار ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی انگلینڈ، مڈلینڈز اور مشرقی انگلینڈ میں پیر کی صبح تک شدید گرمی پڑے گی۔
ویلز اور سکاٹ لینڈ میں بھی ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت 30 ڈگری کو چھو سکتا ہے، برطانیہ میں رواں سال کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک طرف تو موسم گرم ہے اور دوسری طرف خشک سالی بھی برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے، لوگوں کو پانی کے کم استعمال کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یارکشائر، ڈربی شائر اورلنکا شائر سمیت کئی علاقوں میں پہلے ہی پانی کے زائد استعمال پر پابندی ہے۔