خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں جون تا اگست اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری رہا جو 1884 کے بعد نیا ریکارڈ بن گیا، برطانیہ میں رواں موسم گرما کے دوران چار ہیٹ ویوز آئیں۔
گھروں اور پبلک مقامات پر ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث عوام کیلئے گرمی برداشت کرنا مشکل ہوا۔
خبرایجنسی کے مطابق جاپان میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.36 ڈگری زیادہ رہا، جاپان میں مئی تا اگست 84 ہزار افراد گرمی سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچے۔
ماؤنٹ فوجی کی برفانی چادر معمول سے پہلے پگھل گئی، چیری کے درخت بھی متاثر ہوئے۔
جنوبی کوریا میں1973 کے بعد اوسط درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، گانگ نینگ شہر میں خشک سالی کے سبب پانی کی شدید قلت، قومی آفت کا اعلان کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ریکارڈ توڑ گرمی ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کا نتیجہ ہے، ماہرین نے آنے والے برسوں میں مزید خطرناک ہیٹ ویوز کی پیشگوئی کر دی۔