اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے 4 مختلف تجاویز آئیں تھیں، سرکاری ملازمین کی پینشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔