اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے شہباز نے سپیکر قومی اسمبلی سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیا گیا، لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے، بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔