اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی پوری ٹیم کو ایک متوازن، ترقی پر مرکوز اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی طور پر درپیش چیلنجوں اور بہت سی مشکلات کے باوجود بجٹ کی تیاری نہایت کٹھن کام تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ہے، بے نظیر سکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار ایک کروڑ طلباء تک بڑھایا جائے گا۔
Congratulations to Federal Minister for Finance @MiftahIsmail & his entire team on the presentation of a balanced, progressive and pro-people budget. Making a budget in financially challenging times with so many constraints is no less than a herculean task.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے مالی طور پر کمزور طبقات کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کی خواہاں ہے اور میری سوچ یہ ہے کہ مالی لحاظ سے مضبوط لوگوں کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے قومی خزانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز کی درآمد اور ترسیل پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے، زرعی مشینری و مداخل کی درآمد پر بھی ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے، یہ کسانوں اور زراعت کی ترقی کیلئے بہت اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی و انتظامی کے حالیہ سالوں کے باعث ہمیں مشکل وقت کا سامنا ہے، اس بجٹ کے ذریعے میری حکومت مشکل فیصلوں کے ذریعے چیلنجوں پر قابو پائے گی اور معاشرے کے کمزور طبقات پر ان مشکل فیصلوں کے اثرات کو کم سے کم کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے دسمبر تک جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام مکمل کرنے اور جامع آف گرڈ سسٹم کا منصوبہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔