بجٹ 2022-23 : درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے

Published On 10 June,2022 06:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) فنانس بل بجٹ 2022-23 کی دستاویز کے مطابق درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے، درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے، 2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد ہوگی۔

فنانس بل بجٹ میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے، 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق  تھری جی، فور جی لائسنسز کی نیلامی سے 50 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
 

Advertisement