بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 114 ارب روپے کا اضافہ

Published On 10 June,2022 06:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم 250 ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب روپے کر دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پسماندہ اور غریب بہنوں اور بھائیوں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مختص رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، 2021-22ء میں 250 ارب روپے رقم تھی، 2022-2023ء کے بجٹ میں یہ رقم بڑھا کر 64 ارب روپے کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 12 ارب روپے کی رقم یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کے لیے مختص کی گئی ہے، 5 ارب روپے کی اضافی رقم رمضان پیکیج کے طور پر رکھی ہے، اگلی مالی سال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 90 لاکھ خاندانوں کو بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر پروگرام کی سہولت میسر ہو گی جس کے لیے 266 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کیلئے 12 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔ 5 ارب روپے کی اضافی رقم رمضان پیکج کیلئے مختص کی گئی ہے۔

اگلے مالی سال بی آئی ایس پی کے تحت 90 لاکھ خاندانوں کو بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر پروگرام کی سہولت میسر ہوگی جس کیلئے 266 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے 800 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
 

 

 
Advertisement