لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے بڑے کثیر المقاصد ڈیموں کے لیے بجٹ میں 183 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ کی تقریر کے مطابق توانائی سے منسلک شعبہ آبی وسائل ہے، بڑے کثیر المقاصد ڈیموں خاص طور پر دیامربھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ڈیم، نئی گاج ڈیم اور کمانڈ ایریا پراجیکٹس کے لیے بجٹ میں 100 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ چھوٹے ڈیموں ، نکاسی آبی کی سکیموں، کم ترقی یافتہ اضلاع کوترجیح دی گئ ہے۔
بجٹ تقریر کے مطابق توانائی اور آبی وسائل کے پراجیکٹ ایک دوسرے سے منسلک ہیں جن کے لیے کل 183 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تقریر کے مطابق بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم کو بہتر بنانے حکومت کی ترجیح ہے، بجلی کے شعبے کے لیے 73 ارب روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے، جس میں سے 12 ارب روپے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق مہمند ڈیم کی جلد تکمیل کے لیے خرچ کی جائے گی، پانی کے یہ ذخیرہ زراعت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا، اس منصوبے کی جلد تکمیل سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔