لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجٹ میں 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیئے گئے ہیں، 6 لاکھ تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا، 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ہوگا۔
12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر 7 فیصد ٹیکس، 24 لاکھ سے 36 لاکھ روپے تک 12.5 فیصد انکم ٹیکس، 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے انکم پر 2لاکھ 34 ہزار بشمول 17.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔
60 لاکھ سے 1 کروڑ 20 لاکھ تک آمدن پر 6 لاکھ 54 ہزار بشمول 22.5 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے اور 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 20 لاکھ 4 ہزار بشمول 32.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔