کراچی: (دنیا نیوز) قرض وسود کی ادائیگیاں اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر 32 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 32 ماہ کی کم ترین سطح 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 49 کروڑ 70 لاکھ کمی کے بعد 9 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 6 ارب ڈالر سے بھی نیچے آچکے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے لئے بھی ناکافی ہیں۔ حکومت کو جلد از جلد رقم کا بندوبست کرنا ہوگا۔