کیا مہنگا کیا سستا، ٹیکسوں کی بھرمار یا عوام کو ریلیف؟ وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا

Published On 09 June,2022 11:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نئے مالی سال کیلئے 9 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد، تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 23-2022- کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 5 سو 23 ارب روپے رکھے جائیں گے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 2 سو 55 ارب روپے مقرر، دفاع کیلئے 1 ہزار 5 سو 86 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں درپیش ملکی اوربین الاقوامی منظرنامہ کے تناظر میں مالی وزری استحکام، خسارہ میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات کے متبادل مقامی مصنوعات کی تیاری، کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانی اور زراعت کے فروغ پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دی۔

 

 

Advertisement