طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی

طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں دیوار گرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ ہمسائے کی دیوار ان پر آ گری، چار افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ مسرت بی بی ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ سولہ سالہ بلال ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔

سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دو سالہ بچے سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اسلام آباد میں جھولا گرنے سے چار سالہ بچے سمیت دو افراد دم توڑ گئے ۔