وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ

Published On 23 June,2022 09:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا، پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ہونیوالی تباہی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
 

Advertisement