لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہےکہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز فوری مستعفی ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل میں میاں محمود الرشید نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا فوری انتخاب کروایا جائے۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعلی اب نہیں چلے گا، وزیراعلی کے انتخاب سے آئین و قانون کی پاسداری ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔