ملک کو یہاں تک پہنچانے کیلئے سب قصور وار، اب آگے کا سوچیں: خورشید شاہ

Published On 03 July,2022 04:35 pm

سکھر:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپرٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق حکمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید نے کہا کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا، ملک کو یہاں تک پہنچانے کیلئے سب قصور وار ہیں ، لیکن اب آگے کا سوچناہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے سب کرتے رہتے ہیں، عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے۔