شیری رحمان کی گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے پر الرٹ رہنے کی ہدایت

Published On 01 July,2022 12:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں انتظامیہ الرٹ رہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان میں موسم کی تبدیلی پر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ڈی ایم اے صورتحال پر نظر رکھے، بروقت ٹیم ورک سے جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے۔