شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

Published On 06 July,2022 11:06 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) امن دشمنوں کے خاتمے کے مشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقام میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی وحید خان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی وحید خان کی عمر 23 سال ہے اور اس کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تھا۔

بیان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
 

 
Advertisement