شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Published On 02 July,2022 01:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

 

Advertisement