راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔
Completion of FATF AML /CFT action plans by Pak is a great achievement. A monumental effort paving way 4 whitelisting. “Core cell @ GHQ which steered the national effort & civil - military team which synergised implementation of action plan made it possible, making Pak proud”COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2022
آرمی چیف نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، سول اور ملٹری ٹیم نےایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا گیا، کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
مبارک ہو! پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مبارک ہو! پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے لکھا کہ مبارک ہو! فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔ بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا وفد فیٹف اجلاس میں شرکت کے لیے تین روز سے جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہے، مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہےاور پاکستان کی پرفارمنس کو سراہا ہے، اس کے ساتھ ہمارے گرے لسٹ سے نکلنے کا پراسیس فیٹف کے پروسیجر کے مطابق شروع ہوتا ہے۔ توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
حنا ربانی نے کہا کہ اب فیٹف پروسیجر کے مطابق ایک تکنیکی جائزہ ٹیم پاکستان بھیجی جائے گی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہ ٹیم اکتوبر 2021 کے فیٹف پلینری سائیکل سے پہلے اپنا کام مکمل کرے اور ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اکتوبر 2021 میں ہمارا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل اختتام کو پہنچے گا۔ میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، میرے ساتھ برلن میں موجو ٹیم سمیت پاکستان میں تمام اداروں اور وزارتوں نے بہت محنت کی، جسے عالمی ادارے نے تسلیم کر لیا گیا ہے۔