سکیورٹی فورسز کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

Published On 05 June,2022 08:39 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیال اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

کارروائی میں بڑی مقدار میں گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے، جانی خیل میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے۔

Advertisement