راولپنڈی : (دنیا نیوز) آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3 روزہ 18 ویں عالمی الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے کنوینیر اے ایف آئی سی کے کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے شرکاء کا خیر مقدم کیا، سرجن جنرل نے الیکٹرو فزیالوجی کی بڑھتی ضروریات اور تقاضوں پر گفتگو کی۔
بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے دل کی بیماریوں اور علاج سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اے ایف آئی سی ملک کا صف اول کا ادارہ ہے جو تمام نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں سب سے آگے ہے، کارڈیالوجی کی پیچیدہ نئی ذیلی خصوصیت تیزی سے ارتقائی منازل سے گزر رہی ہیں۔
الیکٹرو فزیالوجی کے کچھ طریقہ کار میں کامیابی کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہے، الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کو آن لائن دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، دل کے تال کی خرابی میں مبتلا 2 ہزار مریضوں کا اے ایف آئی سی میں کامیاب علاج ہوا، یہ تمام مریض علاج کے بعد آج صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے پروفیسر جسوندر سنگھ گل، پروفیسر ایمریٹس گائے سینٹ تھامس ہسپتال لندن سکاٹ لینڈ کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود عادل نے بھی خطاب کیا اور الیکٹرو فیزیولوجی، متعلقہ شعبے پر اپنے تجربات سے متعلق اظہار خیال کیا۔