اسلام آباد:(دنیا نیوز) مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ کو بجھانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا، آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بھی آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر ٹریل تھری، تلہاڑ گاؤں اور ٹریل فائیو کے اطراف میں آگ لگی، آگ کو بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے 100 سے زائد اہلکار شامل ہیں، وفاقی ترقیاتی ادارے کی درخواست پر وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے عمل میں معاونت کر رہا ہے، آرمی ہیلی کاپپٹرز سے بامبی باکٹس کے ذریعے پانی پھینکا جا رہا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق ٹریل تھری اور تلہاڑ گاؤں کے اطراف آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ ٹریل 5 کے اطراف آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔