شمالی وزیرستان، دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید

Published On 18 June,2022 02:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
 

Advertisement