ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 24 June,2022 10:47 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
 

Advertisement