ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی

Published On 08 July,2022 09:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

اگلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد ، مری میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید پر مزید بارشیں ہوں گی ،کل سے شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے عید کے دنوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کر دیا ہے کہ 9 سے 12 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
 

Advertisement