پاک فضائیہ کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز جاری

پاک فضائیہ کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز جاری

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے راشن، خیمے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور کمبل سمیت امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں پی اے ایف میڈیکل کیمپ میں، جس کی قیادت پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔