بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے 65 افراد جاں بحق، 730 مکانات کو نقصان پہنچا

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے 65 افراد جاں بحق، 730 مکانات کو نقصان پہنچا

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے پری مون سون اور مون سون کی حالیہ بارشوں کے حوالے سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جسکے مطابق یکم جون سے اب تک بلوچستان میں بارشوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 19مرد، 24 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 730 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 512 مکانات جزوی اور 218 مکانات مکمل طور پرمنہدم ہوگئے، مون سون کی بارشوں سے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب، پشین، کوہلو، کیچ، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ زیادہ متاثر ہوئے۔