ضمنی انتخابات کے دوران خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کا حق رائے دہی کا بھرپوراستعمال

Published On 17 July,2022 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تمام حلقوں میں خواتین اور بزرگوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کاسٹ کرنا میرا قومی فرض ، پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران چند نہ بھولنے والے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ مختلف پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی جہاں نوجوانوں نے حق رائے دہی استعمال کیا وہیں بزرگ شہری بھی پیچھے نہ رہے۔

کوئی بزرگ وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پہنچا تو کسی کو پولنگ سٹیشن
پہنچنے کیلئے سہارا تلاش کرنا پڑا۔ مگر جذبہ ہو تو ایسا ہو قومی فرض کی ادائیگی ضروری ہے ، اسی سوچ کے ساتھ چلنے کی صلاحیت نہ ہونے کے باوجود بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔
 

Advertisement