لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ مل رہی ہے تو شجاعت حسین مخالفت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملہ، حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، اگر پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ مل رہی ہے تو شجاعت حسین مخالفت نہیں کریں گے۔
سالک حسین نے خط کے لئے چودھری شجاعت پر دباؤ ڈالنے کی تردید کردی اور کہا کہ شجاعت حسین پر کسی قسم کا خط لکھنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔