وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔