مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

Published On 01 August,2022 01:48 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

افسوس ناک واقعہ تحصیل تحت بھائی کے علاقہ مدے بابا میں پیش آیا، شدید بارش کے دوران کمرے کی چھت گر گئی، واقعے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ دو بہنوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
 

Advertisement