راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے، نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا.
حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے،نہ الیکشن کرانے،نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔ 13 پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 4, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات، عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا، فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔