لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات سے فرار کیلئے امپورٹڈ حکومت، الیکشن کمیشن اور سپیکر آفس سمیت تمام آپشن استعمال میں لا رہی ہے۔ رانا ثنا اوقات کے مطابق بات کیا کریں، انکی تھانے کے ایس ایچ او سے زیادہ حیثیت نہیں۔
اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار اس لئے چاہتی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی سیٹیں لے لے گا۔ عمران خان پاکستان کی مڈل کلاس کو اٹھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت پاکستان کی آزادی اور غلامی میں فرق عمران خان کا ہے، ہر شخص جو آزاد پاکستان دیکھنا چاہتا ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔
فواد چودھری نے رانا ثنا اللہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُنہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔ آپ تھانہ کوہسار کےایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔