ارشد ندیم کی لگن اور محنت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے: وزیر اعظم

Published On 08 August,2022 10:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی لگن اور محنت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے اٹھتے ہی بہت ہی حیران کن خبر سنی، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی انتھک کوشش، ولولہ اور سخت محنت نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے .1890 میٹر کی تھرو پھینکی کر 24 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
 

Advertisement