اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عداالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔