لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان 75 برس کا ہو گیا، دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت کا شہری ہونے پر سر فخر سے بلند ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رواں سال ایک بدنیت، بدعنوان اور نااہل حکومت رخصت ہوئی، انشاللہ پاکستان اب ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے ۔
انہوں نے وطن عزیز کے لیے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت اتحادی حکومت کے جھنڈے تلے معاشی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔