اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 17 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 17, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,312
Positive Cases: 526
Positivity %: 2.72%
Deaths: 05
Patients on Critical Care: 156
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔