لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ مہم چلانے والے سوشل میڈیا سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ مہم چلانے والے سوشل میڈیا سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا

دنیا نیوز نے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے 178 اکاؤنٹس کا تعلق ملک کی سب سے بڑی جماعت سے ہے، ان اکاؤنٹس میں پی ٹی آئی کے جھنڈے موجود تھے۔

رپورٹ 123 اکاونٹس میں پروفائلر پکچرز موجود تھے، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی، جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق شہداء اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے جبکہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے گا۔ تفتیش کے ذریعے پتہ لگایا جائے ان کو کون ہدایات جاری کر رہا تھا۔