لاہور:(دنیا نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام کرنے سے انکار کردیا اور 14 دن کی رخصت لے لی ہے، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
عبداللہ خان سنبل چیف سیکرٹری آفس کی زمہ داریاں نبھائیں گے،کامران علی افضل نے افسران کو بتایا کہ میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اب یہاں سیاسی مداخلت بہت زیادہ، کسی آفیسر کا ٹینیور پورا ہونے نہیں دیا جاتا۔
کامران علی افضل نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کے دوران انہیں بھی درخواست کی تھی کہ وفاق بلایا جائے، اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے آل سیکرٹریز کانفرنس میں کہا تھا کہ میں کسی میوزیکل چئیر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
وفاق کی جانب سے نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات نہ ہونے کے باعث کامران علی افضل نے چھٹی لے لی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طورپر منظور کرلی۔