وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

Published On 13 September,2022 08:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔

ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اقدام سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کی کمی دور ہوگی۔
 

Advertisement