لاہور(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری دیدی اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج میں مزید آسانیاں پیدا کررہےہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید ہسپتال شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے، ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، حکومت نے ہسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لئے مفت ادویات کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔