لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے دنیا نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 2004 میں لائی ایمبولینسز اب تک چل رہی ہیں، اس کے علاوہ امدادی سرگرمیوں کیلئے گاڑیاں لائی جائیں گی۔
صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پروٹوکول کیلئے نہیں، ریلیف کیلئے ہے، ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے وسائل ضائع ہوں۔