عدالتی ضمانتوں پر مفرور پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کرینگے: شیخ رشید

Published On 19 September,2022 11:01 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانتوں پر مفرورتین رشتہ دار 24 کروڑ پاکستانیوں کےمستقبل کا لندن میں فیصلہ کرینگے، خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے، کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلےگا، نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں، جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے، 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔
 

Advertisement