لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے فتنہ خان (عمران خان) کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں! اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے۔
مخالفین نواز شریف کو پھر سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں: مریم نواز
اس سے قبل ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔