کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

کورونا کی چھٹی لہر کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔