سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے: شیخ رشید

سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ باہر سے امداد آئی نہ اندر سے پیشرفت ہوئی، عمران خان ایک بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز ختم کروائے گئے ہیں۔