اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) نے کہا ہے کہ سیلاب کا شکار علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 619 پروازوں سے 4 ہزار659 افراد کو منتقل کیا۔
این ایف آر سی سی کی جانب یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک پرواز کے ذریعہ 2 ٹن اشیا خورونوش تقسیم کی گئیں،اب تک دس ہزار 309 ٹن غدائی ،ایک ہزار 746 ٹن ضروری اشیا جمع ہوچکیں، اب تک ایک کروڑ سے زائد مختلف ادویات جمع ہوئیں ،ان میں سے 10 ہزار 175 ٹن غذائی ،1ہزار 732 ٹن دیگر اشیا تقسیم کی جاچکیں، طبی کیمپوں میں پانچ لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔
ترجمان بحریہ کے مطابق بحریہ کی ٹیموں نے 15 ہزار 565 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، بحریہ کے 82 میڈیکل کیمپوں میں 89 ہزار 989 مریضوں کا علاج کیا گیا، پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے اب تک 6 ہزار 415 خیمے تقسیم کئے، 46 طبی کیمپوں میں 7ہزار608 افراد کا علاج کیا ہے۔