عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں دورانِ سفر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

Published On 30 September,2022 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہیلی کاپٹر میں دورانِ سفر نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے برابر میں نشست پر بیٹھے سابق وزیراعظم نماز ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عمران خان نے سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اوپر کالی واسکٹ ہے جبکہ ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑی ہوئی ہے۔

ہیلی کاپٹر کسی پرفضا مقام سے گزر رہا ہے اور نیچے سرسبز و شاداب پہاڑ اور وادیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ ویڈیو خیبرپختونخوا کی ہے اور اس ویڈیو میں وہ پشاور جا رہے ہیں۔
 

 
Advertisement